ناروے کپ میں دوسری پوزیشن پر میئر کراچی کا قومی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 7 اگست 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

ناروے میں منعقدہ یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن پانے والی یوتھ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مئیر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر مئیر کراچی  بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  نے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے  تسلسل برقرار رکھنے کی امید ظاہر کی اور کے ایم سی کی جانب سے ہر ممکن  تعاون کی یقین دہانی  کراتے ہوئے بطور حوصلہ افزائی 10 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ دنیا کی بہتریں ٹیموں کی موجودگی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا قابل تحسین ہے، ٹیم نے عالمی سطح پر  پاکستان کا نام بلند کیا، امید ہے  کہ مستقبل میں پاکستان کو فٹبال کے اچھے کھلاڑی میسیر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: جیتا میچ ڈرا کردیا! سوشل میڈیا پر بھارتی فینز چراغ پَا

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کے ایم سی فٹبال ٹیم کی تشکیل نو کرکے اس کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔