- ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان صدارتی انتخابات کے مباحثے میں پہلا ٹاکرا
- قومی مینز انڈر 19 چیمپئن شپ اور ون ڈے ایونٹ اچانک ملتوی
- غیر ملکی اسٹارز سے فرنچائزز کے براہ راست معاہدوں کی تجویز
- مہنگائی پر قابو پانے کے لیے نیا محکمہ بنانے کا فیصلہ، عظمیٰ بخاری
- بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جائیگی
- کراچی، اسلام آباد، دبئی ایئرپورٹس پر طیاروں کی ہنگامی لینڈنگ
- بے نظیر بھٹو قتل کیس، اپیلوں کی 7 سال بعد سماعت، فریقین کے وکیل تبدیل
- امریکا پاکستان کی 60 فیصد توانائی کیلیے مدد کر رہا ہے،امریکی سفیر
- شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس،بھارت آن لائن شریک ہوگا
- آئی ایم ایف نے اسپیشل اکنامک زونز کے قیام پر پابندی لگا دی
- IMF کا دباؤ، پنجاب کا اسلام آباد کے بجلی صارفین کیلیے ریلیف واپس
- اسرائیلی وزیردفاع کا غزہ جنگ کا رخ لبنان سرحد کی طرف لے جانے کا عندیہ
- کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار
- کراچی: ماڈل کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
- کراچی: پرانا گولیمار کے قریب نالے میں کمسن لڑکا گر کر لاپتا
- کراچی: ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- پشاور؛ صوبائی حکومت کی جانب سے ٹی ایم اوز کو اضافی فنڈز جاری
- کراچی: منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب لاش برآمد
- جلسے کے الفاظ پر قائم ہوں، معافی نہیں مانگوں گا، علی امین گنڈاپور
- امریکی شخص کا آنکھیں بند کر کے باسکٹ بال شاٹ کا ریکارڈ
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت آج حلف اٹھائے گی
ڈھاکا: بنگلہ دیش کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ عبوری حکومت نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں آج حلف اٹھائے گی۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزمان نے کہا ہے کہ محمد یونس کی سربراہی میں 15 رکنی ٹیم آج (جمعرات) شام تک حلف اٹھائے گی۔
جنرل وقار الزمان نے ملک میں کئی ہفتوں سے جاری احتجاج کے نتیجے میں پیر کو سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت چلی جانے کے بعد عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کے دوران 400 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ نئی حکومت کے متوقع سربراہ محمد یونس جمعرات کو فرانس سے واپس وطن پہنچ جائیں گے۔
خیال رہے کہ محمد یونس نے شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئےاس سے ملک کی دوسری فتح قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں اپنی نئی فتح کو بہتر بنائیں اور اس کو اپنی غلطیوں سے ضائع ہونے نہیں دیں، ڈاکٹر یونس نے عوام سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
محمد یونس نے زور دیا تھا کہ ایسی کشیدگی سے بچیں جس کے نتیجے میں ملک کا نقصان ہو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔