سابق پاکستانی کرکٹر کا 27 سال بعد سری لنکا سے شکست پر طنزیہ ٹوئٹ

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اگست 2024
ون ڈے سیریز ہارنے والی بھارتی ٹیم کیلئے تحفہ! گوتم گمبھیر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ون ڈے سیریز ہارنے والی بھارتی ٹیم کیلئے تحفہ! گوتم گمبھیر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر تنویر احمد نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں 27 سال بعد بھارتی ٹیم کی شکست پر گوتم گمبھیر کیلئے طنزیہ ٹوئٹ ڈاغ دیا۔

گزشتہ روز کولمبو میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے بھارت کو شکست دیکر 27 سال بعد ون ڈے سیریز میں فتح سمیٹی۔

بھارت میں سری لنکا کیخلاف بدترین کارکردگی دیکھانے پر سابق پاکستانی کرکٹ تنویر احمد نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ون ڈے سیریز ہارنے والی ہندوستانی ٹیم کیلئے تحفہ- گوتم گمبھیر!۔

مزید پڑھیں: تیسرا ون ڈے؛ سری لنکا نے بھارت سے 27 سال سیریز جیت لی

تنویر احمد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھارتی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے اس سے قبل بھارتی کو ٹی20 سیریز میں فتح دلائی تھی لیکن ون ڈے سیریز میں شکست انکا مقدر بنی۔

مزید پڑھیں: جیتا میچ ڈرا کردیا! سوشل میڈیا پر بھارتی فینز چراغ پَا

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا تھا جبکہ دوسے میچ میں آئی لینڈرز نے 32 اور آخری میچ میں 110 رنز سے فتح سمیٹی تھی۔

سیریز میں فتح سری لنکن ٹیم کیلئے تاریخی لمحہ تھا کیونکہ اس سے قبل سال 1997 اگست کے مہینے میں بھارت کیخلاف پہلی سیریز جیتی تھی۔

1

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔