اسٹریٹ کرائمز کے خلاف پولیس ایکشن کو مزید سخت بنایا جائے ایڈیشنل آئی جی کراچی

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران کو جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایات جاری کردیں


Staff Reporter August 08, 2024
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران کو جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایات جاری کردیں

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ انسداد اسٹریٹ کرائمزسمیت منشیات،اغواء،بھتہ خوری اوردیگرسنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس ایکشن کو مزید سخت اور کامیاب بنایا جائے۔


ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی سی آئی اے آفس کا دورہ کیا ۔ آفس میں جرائم اور ان کے تدارک کےحوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔


اس اجلاس میں ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ،ایس ایس پی ایس آئی یو، ایس ایس پی اے وی ایل سی اور ایس ایس پی اے وی سی سی و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔


اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران سے جرائم سے متعلق صورت حال اوران کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں اورایک جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایات جاری کیں۔


ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ انسداد اسٹریٹ کرائمز سمیت منشیات،اغواء،بھتہ خوری اوردیگرسنگین جرائم اور ان میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس ایکشن کو سخت اور کامیاب بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں