ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعرات 8 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک  آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9 ارب 15 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کے ذخائرموجود ہیں، اس طرح مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 47 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔