- سائیکڈیلکس ڈپریشن کے علاج میں استعمال ہوسکتا ہے، ماہرین
- عدلیہ میں ترامیم پر یہ سمجھتے ہیں ہم چپ کرکے بیٹھ جائیں گے تو انکی بھول ہے، عمران خان
- عمران خان کو آرمی چیف سے متعلق کل کے بیان پر نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول
- کانگو؛ حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں 3 امریکیوں سمیت 37 افراد کو سزائے موت
- سعودی عرب سے کراچی آنیوالے مسافر میں منکی پاکس کی علامات
- "سبزی، فروٹ بیچنے والا بھی بتاسکتا ہے کوچ، کپتان کون ہو"
- قومی اسمبلی کا اجلاس جاری، عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم پیش کیے جانے کا امکان
- پنجاب میں ڈپٹی کمشنر اور ہوم سیکرٹری کو دفعہ 144 کا اختیار دینے کا مسودۂ قانون تیار
- سونے کی قیمت آج پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- اڈیالہ جیل سے نفرت سے بھرپور "قوم کو پیغام" جاری ہو رہے ہیں، شیری رحمان
- وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، آئینی ترمیم پر قائل کرنے کی کوشش
- سندھ حکومت کا معذور افراد کیلئے منفرد منصوبے کا علان
- پانی کی بچت میں خواتین کا کردار
- پاک پی ڈبلیو ڈی کے منصوبے صوبائی حکومتوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ
- ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو شکست
- پوپ فرانسس کی امریکی صدارتی انتخاب پر تنقید، ٹرمپ اور کملا برائی قرار
- اسلام آباد ہائیکورٹ: شیر افضل کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار نہ کرنے کا حکم
- راولپنڈی؛ 3 بچے پراسرار طور پر لاپتا، سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر اغوا
- ساوتھ ایشین جونیٸر ایتھلیٹکس چیمپٸین شپ؛ پاکستان میڈل سے محروم
- پنجاب میں عوام اور وکلا کیلیے خوشخبری؛ کورٹ فیسوں میں بڑی کمی
صدر مملکت سے امام مسجد نبوی کی ملاقات، مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و تعاون پر زور
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد نے مسلم ممالک درمیان اتحاد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کو عالم اسلام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر آصف علی زرداری سے مسجد ِنبوی ﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد نے ملاقات کی، اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مسلم ممالک کے درمیان مزید اتحاد اور تعاون کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ عقیدے، تاریخ اور بھائی چارے پر مبنی بہترین تعلقات ہیں، دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
آصف علی زرداری نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور بتایا کہ دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے ثقافتی اور عوام کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب قریبی دوست ہے، پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت اور عوام پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، اکستان اور سعودی عرب کی مضبوط شراکت داری ہے۔
ڈاکٹر صلاح بن محمد نے کہا کہ دونوں ممالک کو عالم اسلام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور اس موقع پر امام مسجد نبوی نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔
امام مسجد نبوی نے کہا کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی شروع کردہ اصلاحات سے سعودی عرب میں مزید ترقی اور خوش حالی آئے گی۔
صدر مملکت آصف علی زردری نے محمد بن سلمان کی قیادت اور اقدامات کو سراہا اور کہا کہ امید ہے کہ مسجد نبوی ﷺکے امام کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
ملاقات کے موقع پر مسجد نبوی ﷺ کے امام نے پاکستان کی سلامتی اور خوش حالی کے لیے دعا کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔