بجلی کے صارفین کو اگست میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف ملے گا، پاور ڈویژن

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اگست 2024
پاور ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیا—فوٹو: فائل

پاور ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیا—فوٹو: فائل

  کراچی: پاور ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کے صارفین کو جولائی کے مقابلے میں اگست میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر 77 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

پاور ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگست میں جولائی کے مقابلے میں صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 77 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا اور نیپرا نے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ جولائی کے بلز میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 3.33 روپے فی یونٹ تھی اور اگست کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کم ہو کر 2.56 روپے فی یونٹ ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔