شاہین آفریدی مانچسٹر یونائیٹڈ کی آفیشل جرسی لانچ کرنے والے پہلے ایشیائی مسلمان بن گئے

فٹبال کلب کی انتظامیہ کا مستقبل میں بھی پاکستانی اسٹار کرکٹر کے ساتھ شراکت داری کی خواہش کا اظہار


ویب ڈیسک August 08, 2024
فوٹو: مانچسٹر یونائیٹڈ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی آفیشل جرسی لانچ کرکے تاریخ رقم کردی۔

پاکستانی کرکٹ اسٹار شاہین آفریدی دنیا کے سب سے بڑے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی کٹ کو باضابطہ طور پر لانچ کرنے والے پہلے مسلمان، ایشیائی اور پاکستانی بن گئے۔

فاسٹ باؤلر نے کٹ کی لانچنگ کے لیے برطانیہ میں موجود مانچسٹر یونائیٹڈ کے مشہور ہوم اسٹیڈیم اولڈ ٹریفورڈ کا دورہ کیا جہاں اولڈ ٹریفورڈ کی انتظامیہ نے انہیں آفیشل کٹ لانچ کرنے کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔


ایونٹ کی ویڈیو فوٹیج اور تصاویر میں آفریدی کو تاریخی اسٹیڈیم میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی آفیشل کٹ پہنے دکھایا گیا ہے، مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم مستقبل میں شاہین آفریدی کے ساتھ مزید شراکت داری کی توقع رکھتے ہیں۔

شاہین آفریدی کی جانب مانچسٹر یونائیٹڈ کی آفیشل جرسی کی رونمائی کے عمل کو کرکٹ اور فٹ بال کے درمیان ایک پل کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں