دی ہنڈرڈ سدرن بریو کا اوول انونسیبلز کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف
سدرن بریو نے مقررہ 100 گیندوں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز اسکور کیے
دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں سدرن بریو ے اوول انونسیبلز کو جیتنے کے لیے 119 رنز کا ہدف دے دیا۔
اوول میں جاری ایونٹ کے 22 ویں میچ میں سدرن بریو نے اوول انونسیبلز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 100 گیندوں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز اسکور کیے۔
بریو کی جانب سے کپتان جیمز ونس 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کیرون پولارڈ 18، جوفرا آرچر 10، ایلکس ڈیویز 5، لوری ایونز 4، لیوس ڈو پلوئے 4، آندرے فلیچر 1 جبکہ عقیل حسین 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کرس جورڈن 12 اور کریگ اوورٹن 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
انونسیبلز کی جانب سے ٹام کرن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سیم کرن نے 2، ول جیکس اور ایڈم زیمپا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔