سندھ حکومت کا ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 9 اگست 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک)

(فوٹو: ویب ڈیسک)

  کراچی: پاکستان کے لیے 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے جیولن تھرور ارشد ندیم کے لیے سندھ حکومت نے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضٰی وہاب نے ارشد ندیم کے شاندار کھیل پر انہیں مبارکباد دی اور ملک کا نام سر بلند کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں: ارشد ندیم کا اولمپکس میں ریکارڈ، پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا

انہوں نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں پر انہوں نے اولمپک ریکارڈ بنا ڈالا، اس شاندار کارکردگی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مرتضٰی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل حاصل کرنے پر جیولن تھرور ارشد ندیم کو سندھ حکومت کی جانب سے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: گورنر سندھ کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے کا انعام

واضح رہے کہ اولمپکس گیمز میں پاکستان نے میڈل پوڈیم پر آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کے تمغے کے ساتھ قدم رکھا، جبکہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔