- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- حکومتی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنما واپس لوٹ گئے
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
- کراچی کی صورتحال عوام میں نفرت کو جنم دے رہی ہے، چیمبر آف کامرس
- سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کی منظوری
- شمالی کوریا: یورینیم افزودگی کی خفیہ تنصیب کی نایاب تصویر جاری
- کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل
- آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
- ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر کے ذمہ دار نہیں، الیکشن کمیشن ذرائع
- پنجاب وائلڈ لائف نے نایاب طوطوں اور نیل گائے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- پی ٹی اے کا ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن پر یوٹرن، سندھ ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر
- گرین ویلی ہائیپرمارکیٹ کا بحریہ ٹاؤن میں کامیاب پرہجوم آغاز
- رستم میں پیر خانے پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ہم 10 بڑی آبادی والے ممالک میں ہیں مگر معاشی طور پر 50 ویں نمبر سے بھی نیچے ہیں، گوہر اعجاز
- ایف پی سی سی آئی کا نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان
- بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر درست نہیں، الیکشن کمیشن
- دھابیجی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے بزرگ خاتون جاں بحق
- سینیٹ کے اتوار کو ہونے والے اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری
پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کو صدر مملکت، وزیر اعظم اور دیگر رہنماؤں کی مبارکباد
اسلام آباد: پیرس اولمپکس کی 118 تاریخ بدلنے والے اور پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندم کو صدر مملکت اور وزیر اعظم اور دیگر رہنماؤں نے مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کی جیت پوری قوم کی جیت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کرنا اور سب سے طویل جیولن تھرو کرنا بہت بڑا کارنامہ ہے، آپ نے گولڈ میڈل جیت کر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ارشد ندیم کا اولمپکس میں ریکارڈ، پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا
وزیر اعظم شہاز شریف نے جیولن تھرور ارشد ندیم کو منفرد ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ شاباش ارشد ندیم آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام بلند کرنے والے ارشد ندیم پر والدین ہی نہیں پوری قوم کو ناز ہے۔
جیولن تھرور ارشد ندیم کے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے گولڈ میڈل جیتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اولمپک گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایتھلیٹ نے پاکستان کا نام روش کیا ہے۔
مزید پڑھیں: تاریخ ساز کامیابی پر مسلح افواج کے سربراہان کی ارشد ندیم کو مبارکباد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اولمپک گولڈ میڈل حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا ارشد ندیم نے اولمپکس میں 92.97 میٹر کا ریکارڈ بنا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تاریخ ساز کامیابی پر جیولن تھرور ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا پورے ملک کو ان پر فخر ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی جیولن تھرور ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں ریکارڈ قائم کرنے ملک کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی پیرس اولمپکس میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ گولڈ میڈل حاصل کرنے پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آج میرا دن تھا، اس سے زیادہ دور بھی تھرو کر سکتا تھا، ارشد ندیم
صوبائی وزیر کھیل سندھ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمد بخش مھر نے اولمپک کی 118 سالہ تاریخ بدلنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاباش ارشد ندیم آپ نے پاکستان کو قابل فخر بنایا۔
میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ گولڈ میڈل پوری قوم کے لیے ایک اعزاز ہے جس پر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اولمپکس کھیلوں میں ارشد ندیم کا ریکارڈ بنانا بھی پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔
مرتضٰی وہاب نے بحیثیت ترجمان سندھ حکومت ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان واپس آنے پر کراچی کے شہریوں کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز تقریب منعقد کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیرس اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت کو شکست دے کر پاکستان کا نام بلند کیا جس پر ہمیں فخر ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیرس اولمپک میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔