جشن آزادی؛ پی آئی اے کا اندرون ملک فضائی سفر پر 14 فیصد رعایت کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 9 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: قومی پرچم بردار فضائی کمپنی (پی آئی اے) نے جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کے لیے رعایت کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک فضائی سفر پر 14 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، مسافر فوری طور پر رعایتی کرائے کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کے لیے مؤثر ہوں گے۔

پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان کے لیے بھی 14 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، 14 اگست تک خریدے گئے ٹکٹس پر 14 نومبر تک سفر کیا جا سکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔