- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی وفود کی فضل الرحمان سے ملاقات
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
- کراچی کی صورتحال عوام میں نفرت کو جنم دے رہی ہے، چیمبر آف کامرس
- سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کی منظوری
- شمالی کوریا: یورینیم افزودگی کی خفیہ تنصیب کی نایاب تصویر جاری
- کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل
- آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
- ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر کے ذمہ دار نہیں، الیکشن کمیشن ذرائع
- پنجاب وائلڈ لائف نے نایاب طوطوں اور نیل گائے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- پی ٹی اے کا ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن پر یوٹرن، سندھ ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر
- گرین ویلی ہائیپرمارکیٹ کا بحریہ ٹاؤن میں کامیاب پرہجوم آغاز
- رستم میں پیر خانے پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ہم 10 بڑی آبادی والے ممالک میں ہیں مگر معاشی طور پر 50 ویں نمبر سے بھی نیچے ہیں، گوہر اعجاز
- ایف پی سی سی آئی کا نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان
- بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر درست نہیں، الیکشن کمیشن
- دھابیجی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے بزرگ خاتون جاں بحق
ترکیہ کیساتھ تجارتی حجم کو سالانہ 5ارب ڈالر پر پہنچانے کیلیے اقدامات کر رہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو سالانہ 5 ارب ڈالر پر پہنچانے کے لیے پاکستان ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم سے ترک سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح وفد کی ترک وزیرِ تجارت و کسٹمز ڈاکٹر عمر بولات کی سربراہی میں ملاقات ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے ترک سرمایہ کاروں کے وفد کے دورہء پاکستان کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے عوام کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات ہیں جو صدیوں پر محیط ہیں، ترکیہ اور پاکستان ایک قوم دو ریاستیں ہیں، حکومت پاکستان دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کی خواہاں ہے.
وزیرِ اعظم نے بتایا کہ ترک صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان سے پاکستان اور ترکیہ کے مابین تجارتی حجم کو موجودہ سطح سے بڑھا کر سالانہ 5 ارب ڈالر پر پہنچانے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم نے ترکیہ کے صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں، ترکیہ کے سرمایہ کار وفد کا دورہ، پاکستان میں ترکیہ کی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا۔
اس موقع پر ترکیہ کے وزیر تجارت نے کہا کہ 54 ترک سرمایہ کار کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا موجودہ حجم 3.5 ارب ڈالر ہے۔
ترکیہ کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ترک وفد نے 2023 کے زلزلے میں پاکستان کی جانب سے متاثرہ ترک بہن بھائیوں کی بھرپور امداد پر وزیرِ اعظم کا شکریہ کیا۔
ترک وفد میں ترکیہ کے نائب وزیرِ تجارت مصطفیٰ تزجو، TOBB کے صدر رفعت حصار جِکلیوعلو، DEIK کے صدر نَیل اولپک، ترکیہ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ایردال ایرن، MUSIAD کے صدر محمود عصمالی، TUMSIAD کے صدر یشار دوعان، ASKON کے صدر اورحان آئیدن، ترکیہ ایکسپورٹر اسمبلی کے صدر اتیلہ یرلیکایا اور ALBAYRAK ہولڈنگ کے چیئرمین احمت البیراک کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی شامل تھے۔
ملاقات میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، سردار اویس لغاری، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر ڈاکٹر یوسف جنید بھی شریک تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔