- این اے 171 رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا
- اسپین کی میزبانی میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اہم ممالک کا اجلاس ہوگا
- کراچی: مقابلے کے دوران کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: افتتاحی میچ میں مارخورز کی پینتھرز کو 160 رنز سے شکست
- کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
- کوٹ رادھا کشن؛ پولیس مقابلے میں تین انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک
- برطانیہ: سائبر حملے میں مبینہ طور پر ملوث 17 سالہ لڑکا گرفتار
- اسٹیبلشمنٹ خود کو عقل کل اور ہر مسئلے کا حل بندوق کو سمجھتی ہے، حافظ نعیم
- کراچی: پولیس مقابلوں میں 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کیلیے رولز بنانے کا معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
- امریکا کا چینی اداروں پر پاکستانی میزائل پروگرام کی مدد کا الزام، پابندی عائد
- کاربن فائبر سے بنائی گئی دنیا کی مضبوط ترین بیٹری
- وزیراعظم کی درخواست پر توانائی کمپنیاں بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پر رضامند
- پاکستان کا جغرافیہ بیرونی سرمایہ کاری کیلیے انتہائی پُرکشش ہے، چیئرمین سینیٹ
- عالمی اداروں کے تعاون سے ملک بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ طلب
- پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے، رومینہ خورشید
- وزیر تعلیم پنجاب نے رول بیچنے والے بچے کو ملاقات کیلئے بلا لیا
- سینیٹ کمیٹی میں عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ طلب
- جو میرٹ پر پورا اترتا ہے اسے کام کرنے دیں، چیف جسٹس
- لیپ ٹاپ کی اسمگلنک میں ملوث ملزم گرفتار، 576 لیپ ٹاپ اور گاڑی برآمد
اظہر مشوانی کے لاپتا بھائیوں کو بازیاب کرا کے اسلام آباد ہائی کورٹ پیش کرنیکا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اظہر مشوانی کے دونوں لاپتا بھائیوں کو بازیاب کرا کر عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اظہر مشوانی کے دو لاپتا بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست سماعت ہوئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔
اظہر مشوانی کے بھائی پروفیسر مظہر الحسن اور پروفیسر ظہور الحسن چھ جون سے لاپتا ہیں۔ دونوں لاپتا بھائیوں کے والد کی طرف سے وکیل بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ آج اخبار میں ہے، کیا یہ گرفتار ہیں؟ بابر اعوان نے بتایا کہ پٹشنر گرفتار نہیں ہے بلکہ یہ دو لاپتا بھائیوں کے والد ہیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ٹھیک ہے وہ اور ہے جو گرفتار ہوا ہے۔
وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اظہر مشوانی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ہیں پہلے ان کو بھی اٹھایا گیا تھا، دو پروفیسر بھائی 6 جون کو اٹھائے گئے جبکہ 5 جون کو رؤف حسن اور بیرسٹر گوہر کو بھی گرفتار کیا گیا، گوہر کو گرفتار نہیں کیا گیا رؤف حسن کو گرفتارکر لیا گیا۔
جج نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ گوہر گرفتار ہونا چاہتا تھا لیکن اسے گرفتار نہیں کیا گیا کیونکہ وہ کوالیفکیشن پر ابھی پورے نہیں اترتے۔
بابر اعوان نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں ہم نے پہلے پٹیشن دائر کی جو پانچ اگست کو واپس لے لی، اسلام آباد سے خفیہ ادارے کا واٹس ایپ آیا جو ریکارڈ پر لگایا ہے، میسج میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا ایکٹیویٹیز کو بند کر دیں اس کے بھائی اسلام آباد خفیہ ادارے کے پاس ہیں، اظہر مشوانی کی اہلیہ نے بیرون ملک جانا تھا اس کے لیے ہم نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔
دوران سماعت، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اظہر مشوانی کے دونوں بھائیوں کو بازیاب کرا کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھنا ہوگا آپ آئندہ سماعت پر کیا کہتے ہیں۔
وکیل نے کہا کہ وزارت داخلہ نے پشاور ہائی کورٹ میں جمع جواب میں سوشل میڈیا ایکٹیویٹیز سے متعلق باقاعدہ ناراضگی کا اظہار کیا، موبائل نمبر سے مشوانی کو کال گئی اور بتایا گیا اس کے بھائی اسلام آباد خفیہ ادارے کے پاس ہیں۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کا حلقے میں رکھ رکھاؤ ہے لیکن اب یہاں جو زیادہ گالی دیتا ہے، زیادہ بدزبان ہے اور جو زیادہ بدتہذیبی کرے گا وہ آگے آتا ہے، بہرحال اس کو سائیڈ پر کریں ایک حقیقی معاملہ تو ہے۔ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ لاپتا دونوں بھائیوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ ٹھیک ہے جو حالات آج کل ہیں آپ لوگ receiving اینڈ پر ہیں، کل وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملک شریعت کے مطابق ہی چلنا چاہیے تو پھر ان معاملات کو بھی شریعت کے مطابق ہی چلائیں نا، آئندہ سماعت پر جواب دیکھیں گے بصورت دیگر میرے پہلے بھی آرڈرز موجود ہیں، آئندہ سماعت پر جواب کے بعد دیکھیں گے وگرنا اٹارنی جنرل کو بلائیں گے۔
ہائیکورٹ نے بابر اعوان کو ہدایت کی کہ بغیر ریمانڈ کے اپنے پاس رکھنے اور قاضی کے سامنے پیش نا کرنے سے متعلق اسلامی نقطہ نظر سے بھی بتائیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 اگست تک ملتوی کر دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔