اولمپیئن ارشد ندیم نے قوم کیلیے گولڈ میڈل کو یوم آزادی کا تحفہ قرار دیدیا

ویب ڈیسک  جمعـء 9 اگست 2024
فوٹو : سوشل میڈیا

فوٹو : سوشل میڈیا

پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی اولمپیئن ارشد ندیم نے گولڈ میڈل کو قوم کے لیے یوم آزادی کا تحفہ قرار دیے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ بڑے فخر کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، پہلے تو میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے اس عظیم کامیابی سے نوازا۔

انہوں نے کہا کہ میرے والدین کی اور پوری قوم کی دعائیں ہیں، آپ سب کا شکریہ!

مزید پڑھیں؛ ارشد ندیم کا اولمپکس میں ریکارڈ، پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا

ارشد ندیم نے کہا کہ خاص طور پر اپنے کوچ جناب سلمان اقبال بٹ کی انتھک محنت اور ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی حمایت کی بدولت میں نے اس بڑے سنگ میل کو عبور کیا ہے۔

پاکستانی اولمپیئن نے کہا کہ آخر میں، یہ گولڈ میڈل میری طرف سے پوری قوم کے لئی یومِ آزادی کے موقع پر ایک تحفہ ہے۔

مزید پڑھیں؛ پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنیوالے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل پہنا دیا گیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو چالیس سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔