شمالی کوریا کی جعلی کمپیوٹر لیب کی ویڈیو دوبارہ وائرل

طلباء انٹرنیٹ استعمال کر رہے تھے لیکن کوئی ٹائپنگ نہیں کر رہا تھا اور ماؤس کلک نہیں کر رہا تھا


ویب ڈیسک August 09, 2024
[فائل-فوٹو]

شمالی کوریا کی جعلی کمپیوٹر لیبارٹری کی ایک پرانی ویڈیو حال ہی میں انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس فوٹیج میں صحافیوں کے شمالی کوریا میں کمپیوٹر لیب کے دورے کی تصویر کشی کی گئی ہے جہاں لیب میں طلباء کو خاموشی سے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

لیب میں کوئی سرگرمی نہیں ہورہی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید کسی حقیقی صورتحال کی عکاسی کرنے کے بجائے زائرین کے لیے ایک مصنوعی ماحول بنایا گیا ہو۔

دورے کے دوران صحافیوں میں سے ایک نے شمالی کوریا کے ایک طالب علم کا انٹرویو کیا جس نے دعویٰ کیا وہ یورپی سائنسدانوں کے ساتھ مل کر سٹرنگ تھیوری پر تحقیق کر رہا ہے جو کہ شمالی کوریا میں معلومات تک رسائی پر پابندیوں کے بالکل برعکس ہے۔

ویڈیو میں کمنٹیٹر مزید بتاتا ہے کہ اس کے بعد وہ ہمیں ایک کمپیوٹر لیب میں لے گئے جہاں طلباء انٹرنیٹ استعمال کر رہے تھے لیکن حقیقت وہ بالکل خاموش تھے اور کوئی بھی ٹائپنگ نہیں کر رہا تھا۔ کوئی ماؤس کلک نہیں کر رہا تھا۔

اس نے مزید بتایا کہ ہم نے ایک آدمی کو گوگل کے ہوم پیج پر گھورتے ہوئے دیکھا لیکن وہ خالی نظروں سے دیکھ رہا تھا۔ اسکرین پر ہم نے ایک شخص کو دیکھا جو درحقیقت ایسا لگتا تھا کہ وہ کمپیوٹر استعمال کرنا جانتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں