ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان گورنر سندھ کو تبدیل کرنے پر اتفاق

ویب ڈیسک  جمعـء 9 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

حکومت نے گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں بشیر میمن کے نام پر اتفاق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبریں سامنے آرہی ہیں، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان موجودہ گورنر کامران خان ٹیسوری کو تبدیل کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری کی جگہ بشیر میمن کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے وفد نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی صورتحال اور گورنر سندھ کی تبدیلی پر بات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں گورنر سندھ کو تبدیل کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔