برطانیہ میں بطور مسلمان خود کو محفوظ نہیں سمجھتا میئر صادق خان

مجھے اور میرے اہل خانہ کو دھمکیاں بھی دی گئیں، میئر پاکستانی نژاد صادق خان


ویب ڈیسک August 09, 2024
مجھے اور میرے اہل خانہ کو دھمکیاں بھی دی گئیں، میئر پاکستانی نژاد صادق خان

پاکستانی نژاد لندن کے میئر صادق خان نے انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے فسادات اور مظاہروں کے باعث میری بیٹیاں اور ان کی ہم عمر مسلمان لڑکیاں خوف زدہ ہیں۔

برطانوی اخبار "دی گارڈین" کو انٹرویو میں لندن کے میئر صادق خان نے حالیہ نسلی فسادات پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 روز سے فسادات اور مظاہروں میں تارکین وطن اور بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

صادق خان نے مزید کہا کہ میں دکھی ہوں کیونکہ میری بیٹیوں کی نسل برطانیہ میں خوف محسوس کر رہی ہے۔ میں بھی محفوظ نہیں۔ تمام وقت پولیس کی سیکیورٹی میں ہوتا ہوں۔

میئر صادق خان نے کہا کہ 2016 میں میئر بننے سے اب تک مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ 15 پولیس افسران کی ٹیم میری اور میرے خاندان والوں کی حفاظت کرتی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی نژاد صادق خان کی اہلیہ 53 سالہ سعدیہ احمد اور ان کی دو بیٹیوں انیسہ اور عمارہ کو متعدد بار سوشل میڈیا پر بھی ہراساں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں