6 ماہ کے دوران پی آئی اے کے 38 طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات پیش آئے

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 9 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: رواں سال کے 6 ماہ کے دوران اندرون و بیرون ملک پی آئی اے کے 38 طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات پیش آئے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی مبینہ طور پر انتظامی غفلت کے نتیجے میں ملکی ہوائی اڈوں پر پرندوں کی بہتات ہوگئی، ذرائع کے مطابق 6 ماہ کے دوران اندرون و بیرون ملک پی آئی اے کے 38 طیارے برڈ ہٹ کا شکارہوئے، برڈ ہٹ کے واقعات لاہور، اسلام آباد، ملتان، فیصل آباد، گلگت، سکھر، جدہ اور دبئی میں پیش آئے۔

متاثرہ طیاروں میں 31 ایئربس320 اور 3 بوئنگ 777 طیارے شامل ہیں، ذرائع کے مطابق برڈ ہٹ سے 5 طیاروں کو نقصان جبکہ 35 طیارے محفوظ رہے۔

برڈ ہٹ کےواقعات میں لاہورایئرپورٹ پر 14،اسلام آباد 7، ملتان4، سکھرمیں ایک طیارہ  متاثر ہوا، جبکہ فیصل آباد ائیرپورٹ پر1،گلگت میں ایک،جدہ میں ایک اور دبئی ائیرپورٹ پر1طیارہ برڈ ہٹ کا شکار ہوا۔

برڈ ہٹ کے زیادہ تر واقعات ٹیک آف،لینڈنگ اور اپروچ کے دوران ہیش آئے، ذرائع کے مطابق پرندوں کو رن وے سے دوررکھنے کے جدید آلات کی عدم تنصیب کی وجہ سے مذکورہ صورتحال پیدا ہورہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔