بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکمنامہ جاری

عمران اصغر  جمعـء 9 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری حکمنامہ جاری کیا گیا جس کے مطابق ملزم کا بیان ریکارڈ کرنا باقی ہے جبکہ سوالنامہ پہلے ہی ملزم کے پاس پہنچ چکا ہے۔

حکمنامے کے مطابق ملزم سے اے ڈی سی وغیرہ کے انکشافات کے بارے میں تفتیش  اور سابق وزیراعظم کے پروٹوکول اسٹاف اہلکاروں کے بیان ریکارڈ ہونا باقی ہیں۔

تحریری حکمنامہ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ زیورات کی مزید اشیاءکی برآمدگی اور مزید خریدی گئی اشیاءکا سراغ لگانا ہے۔

یاد رہے کہ نیب نے گزشتہ روز ملزمان کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی اور نیب عدالت نے ملزمان کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

ملزمان کو تفتیشی پیش رفت رپورٹ کے ساتھ 19اگست کو دوبارہ عدالت میں  پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔