شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر رقوم بٹورنے میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 9 اگست 2024
ملزم آصف علی کو ایف آئی اے نے صدر کے علاقے سے حراست میں لیا ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

ملزم آصف علی کو ایف آئی اے نے صدر کے علاقے سے حراست میں لیا ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

  کراچی: ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے صدر کے علاقے میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلرکو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے جاری کارروائیوں کے تسلسل میں شہر کے علاقےصدر کراچی سے انسانی اسمگلر کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت آصف علی کے نام سے ہوئی،ملزم بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر معصوم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر رقوم بٹورنے میں ملوث تھا۔

ملزم نے شہری کو دبئی ملازمت کے لیے بھجوانے کے لیے 6 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے تاہم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا،گرفتار ملزم کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔