وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ارشد ندیم کو ٹیلی فون، کراچی آنے کی دعوت

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 9 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے ٹیلی فونک رابطہ کے ذریعے ارشد ندیم کو اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے اور جیولن تھرو میں عالمی ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں کراچی آنے اور مہمان بننے کی دعوت دی۔

مراد علی شاہ نے پیرس میں اپنے موبائل فون سے ارشد ندیم کو کال کی۔ انہوں نے پیرس اولمپکس میں مردوں کے جیولن فائنل میں اپنی جیت اور 92.97 میٹر کا ریکارڈ توڑ تھرو حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔

انھوں نے اپنے موبائل فون پر ارشد ندیم سے کہا  کہ آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ارشد ندیم سے  ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ سندھ کے لوگ آپ کے استقبال کیلئے بے تاب ہیں، آپ کراچی آئیں اور ہمارے مہمان بنیں۔

ارشد ندیم نے فون کال کرنے اور 50 ملین روپے کے نقد انعام پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد سندھ کا دورہ کریں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں ان سے ملاقات کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔