پی آئی  اے کا جشن آزادی کے موقع پر فضائی سفر پر بڑی رعایت کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 9 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: قومی پرچم بردار فضائی کمپنی پی آئی اے نے جشن آزادی کے  اس شاندار موقع پر اندورن ملک مسافروں کے لئے سفری ٹکٹ پر بڑی رعایت کا اعلان کردیا۔

ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے مطابق قومی ائیرلائن  پی آئی اے نے  اندرون ملک فضائی سفر پر 14 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر فوری طور پر رعایتی کرائے کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں اور یہ رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کے لئے موثر ہوں گے،

ٹورنٹو سے پاکستان کے لئے بھی 14 فیصد رعایت کا اعلان کیاگیا ہے

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 14 اگست تک خریدے گئے ٹکٹس پر14 نومبر تک سفر کیا جا سکے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔