اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب 51 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 88ارب 62 کروڑ 46لاکھ 95 ہزار 477 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ مثبت توقعات پر شعبہ جاتی بنیادوں پر خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے کاروبار کے دونوں سیشنز میں مارکیٹ بلندی کی جانب گامزن رہی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 695.36 پوائنٹس کے اضافے سے 78569.59 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 236.17 پوائنٹس کے اضافے سے 25178.40 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 460.75 پوائنٹس کے اضافے سے 50430.74 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 1607.41 پوائنٹس کے اضافے سے 125649.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری حجم جمعرات کی نسبت زائد رہا اور مجموعی طور پر 42کروڑ 04لاکھ 05 ہزار 980 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 446 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 226 کے بھاؤ میں اضافہ، 156 کے داموں میں کمی اور 64 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔