- پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ
- اے این پی نے آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ دے دیا
- مولانا فضل الرحمان خصوصی کمیٹی اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
- منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ: اسجد اقبال اور اویس منیر پری کوارٹر راؤنڈ میں پہنچ گئے
- آئینی ترامیم؛ قومی اسمبلی کے اندر پی ٹی وی پر بھی پابندی عائد
- لاہور میں نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی و آئینی معاملات پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کیلئے سینیٹ کے 13 ارکان نامزد
- کسٹمز انٹیلی جنس کراچی؛ دو ہفتوں میں 37کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط
- حکومت کو بتادیا جلدی کیا ہے بل کو مؤخر کردیں، مولانا عبدالغفور حیدری
- لاہور؛ مغل پورہ سے اشتہاری ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار
- تھانہ شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی
- لاہور میں نادرا میگا سینٹر پراجیکٹ کئی برس بعد بھی تاخیر کا شکار
- ساف انڈر 17 چیمپئن شپ کیلئے قومی فٹبال ٹیم کا اعلان
- راولپنڈی؛ موٹر وے ایم ٹو پر ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق
- کراچی میں مختلف سبزیاں سرکاری نرخ ناموں سے چار گنا زائد پر فروخت ہونے لگیں
- حماس کی قید میں یرغمالی ہماری بمباری میں مارے گئے تھے؛ اسرائیل کا اعتراف
- پاکستان انڈر17 فٹبال ٹیم کوساف چیمپئن شپ کیلئے این او سی جاری
- آئینی ترامیم پر وسیع اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیراطلاعات
- مولانا فضل الرحمان کو منانے نواز شریف کا وزیراعظم کے ہمراہ ان کے گھر جانے کا امکان
تاجروں کا تاجر دوست ٹیکس اسکیم کے تحت ایڈوانس ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعلان
اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران نے تاجر دوست ٹیکس اسکیم کے تحت ایڈوانس ٹیکس ادا نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
تاجروں کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ تاجر دوست ٹیکس اسکیم کے تحت ایڈوانس ٹیکس ادا نہیں کریں گے، تاجر دوست کے نام سے بنائی جانے والی اسکیم تاجر دشمن ثابت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایڈوانس انکم ٹیکس ویلویشن ٹیبل کسی صورت قبول نہیں، انکم ٹیکس انکم پر لاگو ہوتا ہے اس کے علاوہ کسی فارمولے کو نہیں مانتے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر پہلے ہی بجلی کے بلوں میں 10 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کر رہے ہیں، دو دفعہ ایڈوانس انکم ٹیکس کسی صورت ادا نہیں کریں گے۔
اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں نے تاجر برادری کا بھرکس نکال رکھا ہے جبکہ حکومت اپنی مراعات ختم کرنے کا نام تک نہیں لے رہی، ان کی بجلی مفت ، گیس مفت ،پیٹرول مفت۔۔۔ ایسا کب تک چلتا رہے گا۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے مطالبہ کیا کہ رئیل اسٹیٹ پر لگائی گئی قدغنیں واپس لی جائیں، ہم باہر کی دنیا میں انویسٹر ڈھونڈ رہے ہیں جبکہ اپنا انویسٹر ملک چھوڑ کے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت تمام وزرا بڑی گاڑیاں چھوڑ کر کلٹس گاڑیاں استعمال کریں۔
اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے تاجروں کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر لانے کا بندوبست کر دیا ہے، ٹیکس ویلوایشن ٹیبل کا قانون واپس نہ لیا گیا تو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔