ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ سے زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 9 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: گڈاپ سٹی پولیس نے شرافی گوٹھ میں پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کرنے کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس او گڈاپ سٹی فہدالحسن نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر ملزم لیاقت علی کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

بعدازاں تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزم گزشتہ ماہ 28 جولائی بروز اتوار کو شرافی گوٹھ کے علاقے میں ٹریفک پولیس کے اہلکار کو فائرنگ کرنے کی واردات میں ملوث ہے۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے ۔

فہدالحسن نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔