- ای میل حملوں سے سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے کا انکشاف
- آئینی ترمیم 3 ایمپائرز کو توسیع دینے کیلیے ہے،عمران خان
- چین کی پاکستان کو انسداد دہشت گردی تعاون مشترکہ سیکیورٹی کی تجویز
- غزہ: ایک ہی روز میں مزید 48 فلسطینی شہید
- اسرائیل نے اپنے ہزاروں فوجی غزہ سے لبنان کی سرحد پر پہنچادیے
- بھارت؛ مشہور کمپنی کی ملازمہ کا بے تحاشا ورک لوڈ کے باعث انتقال
- کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر زخمی جماعت اسلامی کا کارکن دم توڑ گیا
- ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی
- سری لنکا کے مینڈس نے سعود شکیل کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا
- لاہور؛ منشیات فروش سب انسپکٹر گرفتار، 70 کلوگرام منشیات برآمد
- امریکا کی ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں نئی پابندیاں
- آزاد کشمیرمیں ٹیکس رجسٹریشن کا غلط استعمال روکنے کیلیےانکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا فیصلہ
- کراچی؛ تھانہ سول لائن کا انویسٹی گیشن انچارج خاتون سے ہتک آمیز رویہ اپنانے پر معطل
- پی ٹی اے کا 15اکتوبر سے فوت شدہ لوگوں کے شناختی کارڈز پر جاری سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ
- پرتگال نے رونالڈو کی تصویر والا سکہ جاری کردیا
- کوئٹہ میں رواں سال پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ
- پاک-روس معاہدے، بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار
- کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
- قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر تک ہیں، 26 اکتوبر کو سینئر جج چیف جسٹس بن جائیں گے، وزیر قانون
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 اہلکار شہید، 4 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں کارروائی کی اور اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 9 اگست کو ضلع خیبر کی وادی تیرہ میں تین مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 بہادر سپوتوں نے جرات مندی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اہلکاروں میں پنجاب کے ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ حوالدار انعام گل، ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی محمد عمران اور ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ سپاہی الطاف خان شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پاکستان کے مسلح افواج دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 37 سالہ حوال دار انعام گل شہید نے پاک فوج میں 15 سال 6 ماہ تک دفاع وطن کے لیے خدمات سرانجام دیں اور انہوں نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور بہن بھائی چھوڑے۔
سپاہی محمد عمران شہید نے پاک فوج میں 9 سال تک دفاع وطن کے لیے خدمات سرانجام دیں اور شہید نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور بہن بھائی چھوڑے، سپاہی محمد الطاف خان شہید نے 2 سال تک وطن عزیز کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا اور سوگواران میں والدین اور ایک بہن چھوڑی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔