کراچی: کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ندی میں جاگری

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 10 اگست 2024

کراچی: کورنگی کراسنگ ملیر ندی میں کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ندی میں گر گئی۔ حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔

کورنگی کراسنگ ملیر ندی پر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ندی میں جاگری۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ بائیک سوار کو بچاتے ہوئے  پیش آیا جبکہ موٹر سائیکل پر سوار خاتون مرد اور ایک بچی زخمی ہوئی ہے جسے فوری طور پر قریبی اسپتال لےجایا گیا۔

حادثے میں کار کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا جبکہ وقتی طور پر ٹریفک کی روانی میں بھی متاثر ہوگئی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔