مائیکروسافٹ کا ایرانی ہیکرز پر امریکی اعلیٰ عہدے دار کے اکاؤنٹ ہیک کرنے کا الزام

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اگست 2024

ریڈمنڈ: مائیکروسافٹ کے محققین نے کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے جون میں امریکی صدارتی مہم کے دوران ایک ‘اعلیٰ عہدے دار’ کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی تھی۔

جمعے کے روز پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ خلاف ورزیاں ایرانی گروہوں کی جانب سے نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی بڑھتی ہوئی کوششوں کا حصہ ہیں۔

یہ رپورٹ سینئر امریکی انٹیلی جنس حکام کے حالیہ بیانات کے بعد سامنے آئی ہے جس کے مطابق انہوں نے ایران کے خفیہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے استعمال میں اضافہ دیکھا ہے جس کا مقصد امریکا میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے الزامات کو رد کرتے ہوئے رائٹرز کو ایک بیان میں بتایا کہ اس کی سائبر صلاحیتیں دفاعی اور درپیش خطرات کے حوالے سے ہیں اور اس کا سائبر حملے لانچ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مائیکروسافٹ کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کے جواب میں مشن نے مزید کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات ایک اندرونی معاملہ ہے جس میں ایران مداخلت نہیں کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔