- آئی سی سی آئی انتخابات میں ممبران کی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز کا انکشاف
- آئینی ترامیم: وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو کی دوبارہ مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد
- جلسے کے دوران گرفتار پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اور کارکنان عدالت میں پیش
- آئینی ترامیم، بلاول بھٹو سے وزیراعظم کی ملاقات، جے یو آئی کا بھی اہم اجلاس
- جاوید بٹ کے قاتل سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
- معروف انٹرنیشنل ایرانی قراء کی لاہور آمد پر شاندار استقبال، پھولوں کے ہار پہنائے گئے
- پینشن ادائیگی کا بوجھ؛ چین نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا دی
- پی ٹی آئی کے بعد جے یو آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کیس بھی سماعت کیلئے مقرر
- کراچی؛ سفاری پارک میں کالے ہرن، پہاڑی بکرے اور اونٹ کے بچے کے پیدائش
- پاکستان میں مسلسل پانچویں دن ڈالر تنزلی سے دوچار
- بچوں کی نازیبا تصاویر؛ بی بی سی کے اینکر کو قید کی سزا سنائی جائے گی
- بھارت؛ جہیز میں بائیک اور تین لاکھ نہ ملنے پر شوہر نے بیوی کو تشدد کرکے مار ڈالا
- کراچی میں صنعت کار کے گھر پر کروڑوں روپے مالیت کی ڈکیتی
- کراچی: کیماڑی میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر
- پیغمبراسلام ﷺ نے مساوات پر مبنی معاشرے کا عملی نمونہ پیش کیا؛ مودی
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف کراچی میں وکلا ایکشن کمیٹی کا احتجاج
- خیبرپختونخوا؛ مشال یوسفزئی کو دوبارہ مشیر بنانے کا فیصلہ، گورنر کو سمری ارسال
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس سماعت کیلیے مقرر
- اسرائیل میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے افسر پر چاقو بردار شخص کا حملہ
- سندھ اسمبلی؛7 ستمبر یوم ختم نبوت کے طور پر منانے کی قرارداد منظور
سنجے دت نے برطانیہ کا ویزا منسوخ ہونے پر خاموشی توڑ دی
ممبئی: بالی ووڈ کے سینیئر اداکار اور ‘سنجو بابا’ کے نام سے مشہور ایکشن ہیرو سنجے دت کو ’سن آف سردار 2‘ کی شوٹنگ کے لیے برطانیہ جانا تھا تاہم ویزا منسوخ ہونے پر اداکار کو فلم سے ڈراپ کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے ویزا منسوخ ہونے پر برطانوی حکام پر تنقید کی اور سوال کیا کہ اگر آپ نے میرا ویزا منسوخ ہی کرنا تھا تو پہلے مجھے ویزا کیوں دیا۔
سنجے دت نے کہا کہ برطانوی حکام کا یہ اقدام بہت غلط ہے، پہلے اُنہوں نے مجھے ویزا دیا، میرا تمام دستاویزاتی کام مکمل ہوگیا تھا اور ساتھ ہی فیس کی ادائیگی بھی ہوگئی تھی لیکن ایک ماہ بعد میرا ویزا منسوخ کردیا گیا۔
اداکار نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کو اپنے تمام دستاویزات اور فیس وقت پر فراہم کی تھی، اگر آپ نے میرا ویزا منسوخ ہی کرنا تھا تو پہلے مجھے ویزا کیوں دیا؟، آپ کو ویزا دینا ہی نہیں چاہیے تھا۔
مزید پڑھیں: ‘اولڈ منی’ ریلیز، سلمان خان اور سنجے دت کی طویل عرصے بعد ایک ساتھ واپسی
اُنہوں نے کہا کہ اس وقت کون برطانیہ جانا چاہے گا؟ کیونکہ وہاں تو فسادات ہورہے ہیں، بھارتی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو برطانیہ کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
سنجے دت نے مزید کہا کہ مجھے ویزا منسوخ ہونے کی پریشانی نہیں لیکن برطانوی حکام نے غلط کیا ہے، میں قانون کا پابند شہری ہوں اور ہر ملک کے قانون کا احترام کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ فلم ‘سن آف سردار 2′ سال 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘سن آف سردار’ کا سیکوئل ہے جس کی شوٹنگ برطانیہ میں ہوگی، اس سیکوئل میں اجے دیوگن اور سنجے دت ایکشن کرداروں میں نظر آنے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ کا ویزا منسوخ ہونے کے بعد اب سنجے دت کی جگہ فلم میں روی کشن کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔