- جاپان؛ اہلیہ کو دن میں 100 بار فون کھڑکانے والا شوہر گرفتار
- پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کی ضمانت منظور، فوری رہا کرنے کا حکم
- میٹا کا دیگر پیغام رساں ایپ سے رابطے کے لیے اہم فیچر پر کام جاری
- سرکاری پاور کمپنیوں کی نجکاری، احتجاج سے بچنے کیلیے لازمی سروس ایکٹ نافذ
- دل نے عابد علی کا دل توڑ دیا
- پنجاب کے 93 ہزار سرکاری ملازمین پلاٹس ملنے کے منتظر
- جولائی، اگست میں یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ
- توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ، بولیاں طلب
- کاسمیٹکس کریموں میں کھالوں کے استعمال پر گدھوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
- کوہ پیماؤں کیلیے بلند پہاڑوں کی پرمٹ فیس میں اضافہ
- پوائنٹ آف سیلز ٹیکس واپس لیا جائے، نجی تعلیمی ادارے
- ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، بیرسٹر سیف
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم جمہوریت منایا گیا
- زیادتی کی شکار پولیو ورکر کو شوہر نے گھر سے نکال دیا
- پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کر لیے، وفاقی وزیر خزانہ
- سپریم کورٹ کو آئینی ترمیم کا نوٹس لینا چاہیے، جسٹس (ر) وجیہہ الدین
- اکبر ایس بابر کا سپریم کورٹ کے 8 ججوں کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان
- جو ہوا بہت اچھا ہوا ، قوم کو جمہوریت مبارک، بلاول
- جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی بات کرنیوالے پارلیمنٹ کو بے توقیر کر رہے ہیں، حافظ نعیم
- عید میلادالنبیؐ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی
انعامات کی برسات ارشد ندیم ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے
پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ارشد ندیم بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آگئے۔
اولمپئین ارشد ندیم پر اولمپکس میں طلائی کا تمغہ جیتنے پر انعامات کی بارش ہوئی تو ایف بی آر بھی حرکت میں آگئی، اس شاندار کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب سمیت کئی نامور شخصیات نے انعام کا اعلان کررکھا ہے۔
ارشد ندیم کی واپسی آج رات 9 بجے ہوگی جبکہ اس کے بعد انعامات کی برسات کا سلسلہ شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ ارشد ندیم کو کیا انعامات ملیں گے؟ تفصیل جانیے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کے لیے 10 کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے جب کہ حکومت سندھ نے 5 کروڑ روپے، میئر سکھر نے سونے کا تاج اور گورنر سندھ کی جانب سے ایتھلیٹ کو 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے ارشد ندیم کے لیے 20 لاکھ روپے، گلوکار علی ظفر، کرکٹر احمد شہزاد جب کہ نجی بینک یو بی ایل نے بھی جیولن تھرور کو 50 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: “ارشد ندیم کا گولڈ میڈل بابراعظم اور ٹیم کے ریکارڈز سے زیادہ بھاری ہے”
صرف یہی نہیں بلکہ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے گولڈ میڈلسٹ کو 50 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
ایف بی آر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ سونے کا تمغہ جیتنے کی خوشی میں حکومت اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے اعلان کی گئی رقوم پر ٹیکس عائد ہوگا۔
مزید پڑھیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیساتھ بھارتی و غیرملکی فینز کی سلفیاں
پہلے جانچ پڑتال کی جائے گی کہ آیا ارشد ندیم ڈیٹا بیس میں بحیثیت فائلر رجسٹرڈ ہیں یا نہیں، اس کے بعد ٹیکس وصولی کا تخمیہ لگایا جائے گا۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جیولین تھرور فائلر ہیں تو ان پر انعامی رقوم کا 15 فیصد اور نان فائلر ہونے کی صورت میں ارشد ندیم پر مجموعی رقوم کا 30 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔