- امریکا میں گرفتار پاکستانی آصف مرچنٹ نے الزامات سے انکار کردیا
- وزیراعلیٰ سندھ کا کابینہ ارکان کے ہمراہ فیضان مدینہ کا دورہ
- ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت آج منایا جائے گا
- کوئٹہ: کانگو وائرس سے ایک اور مریض دم توڑ گیا، دو کی حالت تشویشناک
- آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم
- نئی دہلی کی بھارتی مسلمانوں سے متعلق خامنہ ای کے بیان کی مذمت
- سندھ بار کونسل میں صوبائی بار کونسلز کی کورآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس
- کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں بزرگ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
- ایٹمی ٹیکنالوجی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق مسائل کے حل کی کلید ہے، چیئرمین پی اے ای سی
- جیکب آباد؛ پولیوورکرز کے سیکیورٹی انتظامات میں غفلت پرڈی سی اور ایس ایس پی فارغ
- بلوچستان حکومت کے وزیر کی جیت کالعدم، 15 حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا حکم
- کراچی سائٹ سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار
- بھارت ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا
- حدت پھلوں کے رس سے غذائیت کم نہیں کرتی، تحقیق
- گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور پرتگالی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات
- ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 720 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں پر دستخط
- صوابی میں لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں کو تربیلا ڈیم کے سامنے دھرنا
- ماہی گیروں کا 20 ستمبر کو الیکشن کا مطالبہ، تعطل پر لانچوں کی آمدورفت بند کرنے کی دھمکی
- بھارت: 15 خواتین کے ساتھ شادی کر کے نازیبا ویڈیو بنانے والا شخص گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: شاداب کی پینتھرز نے شاہین کی لائنز کو 84 رنز سے ہرادیا
مدارس کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے والوں کیخلاف جہاد کریں گے، فضل الرحمان
مردان: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف جہاد کریں گے۔
مردان میں جے یو آئی کے تحت منعقد کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ پر عوام کا اعتماد نہیں جبکہ ہمارے دوست ملک چین نے بھی امداد اور تعاون کو سیاسی استحکام سے مشروط کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جج، سیاستدان اور دیگر ادارے اگر قادیانیوں کیلٸے نرم گوشہ رکھیں گے تو معاف نہیں کرینگے جبکہ مدارس کا تخفظ کرینگے اور مدارس کیخلاف غلیظ زبان استعمال کرنے والوں کیخلاف جہاد کریں گے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال ابتر ہے، وزیر اعظم اور آرمی چیف چین سے مایوس لوٹے کیونکہ چین نے تعاون اور مدد کیلیے سیاسی استحکام کی شرط رکھ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر ایسے عناصر پیدا کٸے گٸے جو پاکستان کی ترقی کا راستہ روکیں، ملک کی معاشی صورتحال کا دارومدار کاشتکار اور کسانوں کے ساتھ وابستہ ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی ایک طبقہ حوصلہ افزاٸی کر رہا ہے، ملک کی معشیت زمین بوس ہو چکی ہے۔
قائد جے یو آئی نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی تعلق وقت کی اہم ضرورت تھی، 2017 میں نے کہا تھا امریکا اور اس کے اتحادیوں کی کوشش ہو گی کہ ملکوں کو توڑیں، جن میں پاکستان بھی شامل تھا، معشیت اب گر چکی ہے، وزیر اعظم ملک کی معشیت کو نہیں اٹھا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام، امن و امان صورتحال ابتر اور بے روزگاری زیادہ ہے، ہم بندوق نہیں اٹھاٸیں گے کیونکہ سیاسی جدوجہد پر یقین ر کھتے ہیں، دھاندلی کے ذریعے اسمبلی پر قبضہ نہیں ہونے دینگے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔