- کراچی: تاجر آصف بلوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مقابلے میں ہلاک
- فلوریڈا: ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ، سابق امریکی صدر محفوظ رہے
- مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا، خواجہ آصف
- کورنگی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم، تین افراد زخمی ہوگئے
- الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا
- آئینی ترامیم: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ساڑھے 12 بجے تک ملتوی
- آئینی ترامیم معاملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
- ہمارے دو سینٹرز کو مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، قائم مقام صدر بی این پی مینگل
- پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ
- اے این پی نے آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ دے دیا
- خصوصی کمیٹی اجلاس بے نتیجہ ختم، حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ ڈیڈلاک برقرار
- منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ: اسجد اقبال اور اویس منیر پری کوارٹر راؤنڈ میں پہنچ گئے
- آئینی ترامیم؛ قومی اسمبلی کے اندر پی ٹی وی پر بھی پابندی عائد
- لاہور میں نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی و آئینی معاملات پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کیلئے سینیٹ کے 13 ارکان نامزد
- کسٹمز انٹیلی جنس کراچی؛ دو ہفتوں میں 37کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط
- حکومت کو بتادیا جلدی کیا ہے بل کو مؤخر کردیں، مولانا عبدالغفور حیدری
ڈھاکا کے حالات، بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی پیش کش کو تسلیم کرلیا
لاہور: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی پیش کش کو تسلیم کرتے ہوئے 17 کے بجائے 13 اگست کو اپنی ٹیم لاہور بھیجنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈھاکا میں جاری کشیدگی کے باعث پی سی بی نے بنگلادیش کو ٹیم جلدی بھیجنے کی پیش کش کی تھی جسے تسلیم کرلیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 13 اگست کو لاہور پہنچے گی جسے پہلے شیڈول کے مطابق 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش بورڈ کو پیشکش کی تھی کہ وہ اپنی ٹیم پہلے بھیج دے کیونکہ ڈھاکا کے حالات اور کشیدگی کی وجہ سے اُسے پریکٹس کا موقع نہیں مل سکتا تھا۔
مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز؛ میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان ہوگیا
اعلامیے کے مطابق بنگلا دیش کی ٹیم اب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تین روز پریکٹس کرکے اسلام آباد جائے گی اور پھر 18 سے 20 اگست تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ پاکستان اور مہمان ٹیم کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: دورہ پاکستان؛ شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا
اس کے بعد دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کراچی میں ہوگا۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سی او او نظام الدین چوہدری نے کہا کہ کھیل صرف جیت ہار کا نام نہیں بلکہ یہ دوستی بھی ہے، ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔