دی ہنڈرڈ: سدرن بریو نے ٹرینٹ راکٹس کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

ساؤتھمپٹن: دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں سدرن بریو نے ٹرینٹ راکٹس کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے ایونٹ کے 24 ویں میچ میں بریو نے 127 رنز کا ہدف 99 گیندوں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

بریو کی جانب سے کیرون پولارڈ 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ایلکس ڈیویز اور کپتان جیمز ونس 28، 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ لیوس ڈو پلوئے5، عقیل حسین 5،لوری ایونز 2، جوفرا آرچر 2 اور آندرے فلیچر 1 رن بنا کر پویلین لوٹے۔

کرس جورڈن 8 رن بنا کر ناٹ آؤٹ۔

راکٹس کی جانب سے جون ٹرنر نے 3، سیم کُک نے 2 اور راشد خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل راکٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 100 گیندوں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز اسکور کیے۔

راکٹس کی جانب سے ٹام بینٹن 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان لوئس گریگری 19، جو روٹ 16، ایڈم لتھ 16، روومن پاول 16، ایلکس ہیلز 15، راشد خان 5 اور لیوک ووڈ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سیم کُک 4 اور عماد وسیم 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

سدرن بریو کی جانب سے کرس جورڈن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈینی برگز اور جوفرا آرچر نے 2، 2 جبکہ عقیل حسین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔