- حسن نصراللہ کی تقریر کے دوران اسرائیلی طیاروں کی بیروت میں گھن گرج
- سی آئی اے افسر کومختلف ممالک میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر بڑی سزا
- کراچی: رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر کمسن بچہ جاں بحق
- کراچی: ہوٹل میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
- کراچی: سُپر ہائی وے پر حادثے میں نوجوان جاں بحق
- کے-الیکٹرک کی بجلی چوری روکنے کیلئے سندھ اسمبلی کی کمیٹی سے مدد کی درخواست
- وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا
- حدود سے تجاوز کرنے کا معاملہ، ٹرٹل بیچ ہاکس بے پر واقع تفریحی ہٹس کو نوٹس جاری
- چیمپئنز ون ڈے کپ: اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا
- پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو اعلیٰ معیار پر ترقی دے گا، صدر مملکت
- فرانسیسی سفیر کی سندھ میں متبادل توانائی کے منصوبوں کی تعریف، سرمایہ کاری کا عندیہ
- اسرائیل نے سرخ لکیر پار کرکے اعلان جنگ کردیا، سربراہ حزب اللہ
- لاہور: پولیس نے صنم جاوید کے والد کو گرفتار کرلیا
- بھارتی لیفٹننٹ جنرل کا عالمی امن مشن میں مصروف پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف
- لبنان پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی، قابل مذمت ہے، اسپین
- رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ’منشیات فروش‘ کو عدالت نے شک کا فائدہ دے کر بری کردیا
- آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم
- اسرائیل نے غزہ میں بچوں کے عالمی قانون کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
- آئینی ترامیم: فوج ریاست کا اہم ستون، چاہتے ہیں کوئی نقصان نہ پہنچائے، عارف علوی
- پاکستان کی لبنان میں اسرائیلی سائبر حملوں کی مذمت، حالیہ مہم جوئی امن کیلیے خطرہ قرار
پشاور ہائیکورٹ 9 مئی واقعات کی انکوائری نہیں کرنا چاہتی تو صاف انکار کردے، ایڈووکیٹ جنرل کے پی
پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) کے ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی انکوائری ہر صورت ہوگی اور جوڈیشل انکوائری سے متعلق ہائی کورٹ کا معاملہ صوبائی کابینہ میں لے جائیں گے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے معاملے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کےجوابی مراسلے کےبعد وزیراعلیٰ کےساتھ مشاورتی اجلاس ہوا۔
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اجلاس میں معاملہ واپس صوبائی کابینہ میں لےجانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیر اعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ انکوائری ہر حال میں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے جواب میں واضح نہیں لکھا کہ کیا خلاف ورزی کی گئی ہے اور یہ بھی نہیں بتایا کس شق کے تحت رولز آف بزنس 1985 کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
شاہ فیصل کا کہنا تھا کہ جس طریقہ کار پر جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست دی گئی تھی وہ صحیح تھا، ورلز آف بزنس میں ایسی کوئی شق نہیں جس کی خلاف ورزی ہوئی ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ انکوائری نہیں کرنا چاہتی تو صاف انکار کردے، صوبائی حکومت میرے ہی ذریعے ہائی کورٹ کو خط لکھےگا۔
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ صوبائی حکومت نےمجھے ذمہ داری دی تھی کہ عدالت سے بات کروں، عدالت نے ہم سے مشورہ نہیں کیا اور جوابی مراسلہ بھیج دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کنفیوژن پیدا کرنے کے بجائے صاف انکار کرلیتے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اس درخواست کو واپس کردیا تھا، جس میں 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔