وزیراعظم کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے پرتکلف ظہرانے کی تیاریاں

ندیم چوہدری  ہفتہ 10 اگست 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

 لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کل ہوگی۔

مسلم لیگ (ن) ذرائع کے مطابق تقریب کا اہتمام ماڈل ٹاؤن مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں کیا جائے گا، ارشد ندیم کے لیے پُر تکلف ظہرانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ظہرانہ میں ارشد ندیم کے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے، تقریب میں وفاقی وزراء اور چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود بھی شریک ہوں گے۔

قوم کے ہیرو پیرس اولمپکس میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے پاکستان کے جیولین تھرور ارشد ندیم ہفتہ کی شب پاکستان واپس پہنچیں گے، وطن واپسی پر انکے والہانہ استقبال کی تیاریاں جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔