پشاور میں ماں، 3 بیٹیوں اور بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

احتشام خان  ہفتہ 10 اگست 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت کے علاقے میں فائرنگ کر کے ماں، بیٹی اور تین بیٹوں کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے پخہ غلام میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں چار خواتین سمیت پانچ افراد قتل ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں خاتون، بیٹی اور تین بیٹے شامل ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور تحقیقات شروع کردی۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلیے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔