دی ہنڈرڈ: ویلش فائر کا برمنگھم فینکس کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اگست 2024

کارڈف: دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں ویلش فائر نے برمنگھم فینکس کو جیتنے کے لیے 147 رنز کا ہدف دے دیا۔

کارڈف میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے 25 ویں میچ میں ویلش فائر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 100 گیندوں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز اسکور کیے۔

فائر کی جانب سے ٹام کوہلر-کیڈمور 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اسٹیفن اسکینازی 30، لیوک ویلز 14، گلین فلپس 10، جو کلارک 9، کپتان ٹام ایبل 7، ڈیوڈ پین 1 اور روز وائٹلے 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میٹ ہینری 11 اور ڈیوڈ وِلی 3رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

فینکس کی جانب سے شان ایبٹ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایڈم ملنے، کرس ووڈ اور ڈوین موسلے نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔