- جماعت اسلامی مجوزہ آئینی ترمیم کو کُلی طور پر مسترد کرتی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن
- مصری تاجر الفائد نے 20 سے زائد خواتین ملازمین کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،رپورٹ
- امریکی شہری کا سالگرہ کے دن لاکھوں ڈالر جیت کر دوہرا جشن
- اوزون سطح بحالی کی راہ پر گامزن
- روزمرہ استعمال کا پلاسٹک دماغ میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تحقیق
- کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات کا حامل مسافر گرفتار
- ہمارا لائسنس منسوخ کردیں، حکومت خود بجلی سپلائی کرے، سی ای او کے الیکٹرک
- کسی بھی ادارے کو آئین کی من پسند تشریح کا حق نہیں ہونا چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات
- پاکستان کے شاہ زیب رند نے سنگاپور میں کراٹے چیمپیئن شپ جیت لی
- آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے؛ سعودی ولی عہد
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس
- پرسوں جلسے میں پورا لاہور نکلے گا یہ رکاوٹیں رکھیں گے تو ہم ہٹا دیں گے، علیمہ خان
- لاہور؛ پولیس کا تھیٹر پر چھاپہ، 11 ملزمان زیر حراست
- ٹی ٹی پی کے افغانستان سے حملے؛ پاکستانی مندوب کا اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
- مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر
- وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا سنگین جرائم میں ملوث ہونیکا انکشاف، 3اہلکار برطرف
- لاہور کا جلسہ آر یا پار ہوگا روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان
- شہباز شریف اور روسی نائب وزیر اعظم کی ملاقات، پاک روس رابطے جاری رکھنے پر اتفاق
- اسٹریٹ کرائمز میں اِضافہ ہورہا ہے صوبائی حکومت نظر نہیں آرہی،امیرجماعت اسلامی کراچی
- کراچی؛ راہ چلتی خاتون سے لوٹ مار کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
الحمداللہ، سپورٹ پر پوری قوم کا شکر گزار ہوں، ارشد ندیم
لاہور: قومی ہیرو ارشد ندیم نے وطن واپس پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور سپورٹ کرنے پر پوری قوم کا شکر گزار ہوں۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ والدین اور قوم کی دعائیں رنگ لائیں اور اللہ تعالیٰ نے عزت دی جس کے باعث میں یہ گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔
مزید پڑھیں: قومی ہیرو ارشد ندیم کا شایان شان استقبال
انہوں نے کہا اس کامیابی کے پیچھے بہت لمبا سفر ہے اور اس میڈل کو حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کی تھی۔
قومی ہیرو نے اس موقع پر حکومت کا سہولیات دینے پر شکریہ ادا کیا، انہوں نے پنجاب اسپورٹس بورڈ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈائمنڈ لیگ میں بہت اچھا پرفارم کیا۔
مزید پڑھیں: قومی ہیرو ارشد ندیم کو ڈبل ڈیکر بس میں لاہور کی سیر کے بعد میاں چنوں روانہ
ارشد ندیم نے کہا کہ میں وزیر اعظم کا لگایا ہوا پودا ہوں اس لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے میڈیا کوریج پر بھی شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یوتھ فیسٹیول میں دلجمعی کے ساتھ شرکت کی تھی۔ اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر بے حد خوشی ہے، میں آئندہ آنے والے ایونٹس کی بھرپور تیاری کروں گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔