ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ شان نے فائنل کھیلنے کی حکمت عملی سے پردہ اٹھادیا

ویب ڈیسک  اتوار 11 اگست 2024
ہماری توجہ صرف بہتر نتائج حاصل کرنا ہے، کپتان (فوٹو: پی سی بی)

ہماری توجہ صرف بہتر نتائج حاصل کرنا ہے، کپتان (فوٹو: پی سی بی)

قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے اپنی حکمت عملی سے پردہ اٹھادیا۔

اتوار کو راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہماری نگاہ فائنل پر مرکوز ہے، جس کیلئے ہر ممکن طریقے سے جیت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے ہمیں بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا، ہماری توجہ صرف بہتر نتائج حاصل کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈھاکا کے حالات، بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کی پیش کش کو تسلیم کرلیا

شان مسعود نے کہا کہ ہمیں 9 میں 7 میچز اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے ہیں، کوشش ہے کہ 21 اگست سے شروع ہونے والی سیریز میں پراعتماد آغاز کرکے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کریں۔

مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز؛ میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان ہوگیا

ہوم ایڈوانٹیج کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں تاکہ حریف ٹیم کو دباؤ میں لاکر سیریز میں فتح سمیٹیں۔

دوسری جانب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر قابض ہے جبکہ پاکستان اگلی سیریز انگلینڈ (ہوم، 3 ٹیسٹ)، جنوبی افریقہ (دور، 2 ٹیسٹ) اور ویسٹ انڈیز (ہوم، 2 ٹیسٹ) شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔