غزہ میں ظلم سے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک  اتوار 11 اگست 2024
دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے، شہبازشریف فائل فوٹو

دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے، شہبازشریف فائل فوٹو

  اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ غزہ میں ظلم سے پاکستان کے جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں۔

شہبازشریف نے اقلیتوں کےدن کےحوالے سے لاہور میں منعقدہ خصوصی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتیں ملکی تعمیروترقی میں اہم کردارادا کررہی ہیں، 11اگست کوقائداعظم محمدعلی جناح نےتاریخی بیان دیاتھا کہ یہاں سب کومساوی آئینی حقوق ملیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں جوظلم ڈھایاجارہاہےاسکی وجہ سےآزادی کی خوشیاں ماندپڑگئی ہیں، دنیافلسطینیوں کی نسل کشی کاتماشا دیکھ رہی ہے، دن رات فلسطینیوں پرآگ برس رہی ہے،عالمی برادری خاموش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم سے امام مسجد نبویﷺ کی ملاقات

 

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم اپنی فوج کےساتھ ملکر ظلم کررہاہے، دہائیوں پہلےپاس کرائی گئی قراردادوں کی کوئی حیثیت نہیں، اسرائیلی جارحیت پرصرف لفاظی سےکام لیاجاتاہے، لفاظی سےبڑھ کرکچھ نہیں ہورہا۔

وزیراعظم نے مزید کا کہ ہمارے اقلیتی سپاہیوں نےبھی دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دیں، ہمیں اقلیتوں کوگلےسےلگاناچاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔