- اے آئی کی صدی ،81 فیصد سرکاری اسکولوں میں کمپیوٹر لیب ہی نہیں
- خالد مقبول صدیقی کا ایم ڈی کیٹ میں مبینہ دھاندلی پر متاثرہ طلبہ کے مؤقف کی حمایت کا اعلان
- کراچی؛ سہراب گوٹھ کے قریب نالے میں نوعمر لڑکا گر کر لاپتہ، تلاش کیلیے آپریشن شروع
- کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پر ای گیٹس منصوبے کی ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع
- نوح دستگیر بٹ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن بن گئے
- جڑانوالہ : گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ دو نوجوانوں کی خودکشی
- پاکستان، سعودی عرب کے درمیان 2.2 ارب ڈالر کی 27 مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کی بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا اہم میچ آج دبئی میں ہوگا
- قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کے دو گروپوں میں تصادم، بوائز ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت
- 26ویں آئینی ترمیم؛ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
- کراچی: ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ
- کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
- کراچی: این آئی سی ایچ میں نومولود کے انتقال پر لواحقین کا طبی عملے پر تشدد
- مبارک ثانی کیس: وفاق المدارس کا سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا خیر مقدم
- انٹربورڈ کراچی؛ پری انجینئرنگ سال دوم کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا
- کراچی: زیر تعمیر عمار سے گرکر محنت کش جاں بحق
- کراچی: نالے میں نوعمر لڑکا گر کر لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری
- سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، وزیراعظم
- 'کنگ آف کلے' ٹینس اسٹار نڈال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کے لئے مزید 3 ارب روپے جاری
پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بتایا کہ وزارت خزانہ خیبر پختونخوا نے مزید 3 ارب روپے صحت کارڈ کے لئے جاری کر دیے، مارچ میں حکومت آنے کے بعد سے اب تک 10.5 ارب جاری کر دیے ہیں، فری ادوایات کے لئے فنڈز علیحدہ سے جاری کر دیے ہیں۔
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ میں صحت کارڈ کے ذریعے 3 لاکھ 63 ہزار لوگوں کا علاج ممکن ہوا جس میں 1 لاکھ 4 ہزار لوگوں نے صحت کارڈ پلس کی سہولت نجی ہسپتال سے حاصل کی ہے۔
موجودہ حکومت نے اپنے ماہانہ صحت کارڈ اخراجات کو ریفارم کرکے دو ارب تک پہنچا دیا، معیار کو بہتر کرکے لوگ سرکاری اسپتالوں کو ترجیح دے رہے ہیں، اب تک صرف صحت کارڈ سے 2 لاکھ 60 ہزار لوگوں نے سرکاری اسپتال سے علاج کرایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو مالی بحران زدہ صوبہ قرار دینے والوں کیلئے یہی جواب کافی ہے۔
وزیر اعلٰی علی امین گنڈہ پور اور چیئرمین عمران خان کا ویژن عوامی خدمت ہے، آنے والے دنوں میں عوام کے لئے مزید خوشخبریاں ہیں اور انشاءللہ اپنے خزانے سے انہیں پورا کریں گے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک حکومت کے لئے ایک مشورہ ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔