ریپ اور ٹڈاپ کے اشتراک سے 4 ارب ڈالر کے برآمدات کے حصول کا جشن

اسٹاف رپورٹر  اتوار 11 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ) کے اشتراک سے چاول کی برآمدات 4 ارب ڈالر کے حصول پر جشن منایا۔

موہٹہ پیلس میں ”فور۔دی کواڈرا لیگیسی“ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں اسلامی فن تعمیر میں نمبر 4 کی مالامال وراثت اور علامت پس منظر میں موہٹہ پیلس کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ماحول دوست طریقوں پر زور دیتے ہوئے اس تقریب میں زیرو ویسٹ اقدامات پیش کیے گئے جن میں نامیاتی مادے سے کھاد بنانا، قابل تجدید توانائی کے ذرائع اور پائیداری کے بارے میں معلوماتی نمائشیں شامل تھیں۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین چیلا رام کیولانی نے اس موقع پر کہا کہ 4ارب ڈالر کی چاول کی برآمدات حاصل کرنے کا ہمارا سفر استقامت اور وژن کی کہانی ہے اور ہم 4ارب ڈالر کے اس سنگ میل کو 6ارب تک پہنچانے کے لئے بھی پرجوش ہیں۔

تقریب میں ری سائیکلنگ، عطیات کے ذریعے دوبارہ استعمال اور درخت لگانے کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔