کراچی: ٹرالر ڈرائیو پولیس اہلکار کا سرکاری پستول چھین کر فرار

طحہ عبیدی  اتوار 11 اگست 2024
پولیس اہلکار نے ٹرالر روکنے کی کوشش کی تھی—فوٹو: فائل

پولیس اہلکار نے ٹرالر روکنے کی کوشش کی تھی—فوٹو: فائل

  کراچی: گلشن حدید لنک روڈ سے نامعلوم ٹرالر ڈرائیور پولیس اہلکار کا سرکاری پستول چھین کر فرار ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسٹیل ٹائون میں تعینات پولیس اہلکاروں نے لنک روڈ کے قریب گاڑیوں کی تلاشی کا عمل شروع کیا اور ٹرک کو روکنے کی کوشش کی موٹر سائیکل سوار اہلکار ذیشان نے ٹرالر کو روکنے کی کوشش کی اور اس دوران ڈرائیور نے ٹرالر روکنے کے بجائے پولیس اہلکار سے اسلحہ چھینا اور فرار ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گلشن حدید میں اسلحہ چھنیے کا واقعہ رات 3 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔

ایس ایچ او اسٹیل ٹائون کا کہنا ہے کہ دو پولیس اہلکار لنک روڈ کے قریب گاڑیوں کی تلاشی میں مصروف تھے اس دوران ایک مشکوک ٹرک روکنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکار کا اسلحہ ڈرائیور کے پاس گر گیا اور ڈرائیور فرار ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے پورٹ قاسم کے علاقے میں چھاپہ مار کر ٹرک کو تحویل میں لے لیا البتہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔