کراچی پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، گذشتہ ہفتے 31 مقابلے ہوئے

اسٹاف رپورٹر  اتوار 11 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: شہر قائد کی کراچی پولیس نے ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے،ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر سے جاری ہونے والی اس کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی پولیس اور ملزمان کے مابین  گذشتہ ہفتے 31 مقابلے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مقابلوں کے دوران 03 ہلاک اور 34 زخمی ڈاکوؤں سمیت 50 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے گذشتہ ہفتے کے دوران 732 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی ہیں جن میں  107 کلو 830 گرام چرس، 1 کلو 157 گرام آئس،کرسٹال اور ہیروئین شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان سے 108 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے

ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 29 موٹرسائیکلیں تحویل میں لی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔