بھکر: بس نے کار کو کچل دیا، بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 11 اگست 2024
فوٹو: سوشل میڈیا

فوٹو: سوشل میڈیا

بھکر: بھکر میں بس نے کار کو کچل دیا جس سے بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جھنگ بھکر روڈ النور پمپ کے قریب نجی کمپنی کی بس نے کار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں کار میں سوار بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 3 مرد، 2 بچیاں اور 1 بچہ شامل ہے۔

ایک شدید زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو بھکر شفٹ کیا گیا ہے، کار میانوالی سے منکیرہ جبکہ بس شورکوٹ سے میانوالی جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والے بدقسمت خاندان منکیرہ میں اپنی بیٹی کے گھر بغیر بتائے سرپرائز دینے جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔