پیرس اولمپکس 2024 اختتام پذیر، امریکا نے میدان مار لیا

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 11 اگست 2024
فوٹو: انٹرنیٹ

فوٹو: انٹرنیٹ

پیرس اولمپکس 2024 اختتام پذیر ہوگئے، امریکا نے سب سے زیادہ میڈلز جیت کر میدان مار لیا۔

امریکا 40 گولڈ، 44 سلور اور 42 برانز سمیت 126 میڈلز کے ساتھ مسلسل چوتھی مرتبہ اولمپکس میڈل ٹیبل پر نمبر ون رہا۔ چین 40 گولڈ، 27 چاندی اور 24 کانسی سمیت 91 تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان رہا۔

پاکستان تمغوں کی دوڑ میں ڈومینیکا کے ساتھ مشترکہ طور پر 62 ویں نمبر پر رہا۔ پاکستان کو میڈل ٹیبل پر لانے کا سہرا اولمپین ارشد ندیم کے سر گیا، انہوں نے جیولن تھرو میں92.97 میٹرز کے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ پاکستان کو 40 برس کے بعد گولڈ میڈل دلوایا۔

مزید پڑھیں: نامناسب ماحول؛ پیراگوئے کی خاتون تیراک نے نیمار سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

لاس اینجلزاولمپکس 1984  میں پاکستان نے منظور جونیئر کی قیادت میں جرمنی کو شکست دے کر ہاکی میں تیسرا اولمپک میڈل جیتا تھا، پاکستان نے اولمپک مقابلوں میں اب تک محض 11 میڈلز حاصل کیے ہیں جن میں 3 گولڈ ،3 سلور اور2 برانزمیڈلز قومی پاکی ٹیم نے جیتے۔

مزید پڑھیں: اولمپکس کی اختتامی تقریب سے قبل ایفل ٹاور پرچڑھنے والے شخص زیر حراست

پاکستان کو انفرادی حیثیت میں پہلا برانز میڈل روم اولمپکس 1960 میں کشتی میں پہلوان محمد بشیر نے دلوایا جبکہ سیول اولمپکس 1988 میں باکسر حسین شاہ نے مڈل ویٹ کے درجے میں تیسری پوزیشن کے ساتھ پاکستان کے لیے دوسرا برانز میڈل جیتا۔

اس طرح ارشد ندیم  انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے  پاکستانی اولمپئین بنے، پیرس اولمپکس میں شریک 204 ممالک میں سے 82 ممالک کو میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

واضح رہے کہ فرانسیسی دارالحکومت میں اوکمپک گیمز میں 16 دنوں کے دوران 329 تمغوں کے مقابلے ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔