- پی ٹی آئی احتجاج؛ ارکان اسمبلی کی اسپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتاری پر تحقیقات شروع
- ایس سی او اجلاس؛ اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب تمام ہوٹلز، کاروباری مراکز بند
- اسلام آباد 15اکتوبر احتجاج؛ وزیراعلیٰ کے پی نے اہم اجلاس طلب کرلیا
- عمران خان کی رہائی اور مقدمات کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، بیرسٹر سیف
- نوشہرہ؛ رشتے سے انکار پر نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
- پشتون جرگے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
- دنیا میں تنہا ہونے کا تاثر زائل، سفارتی و معاشی لحاظ سے فائدہ ہوگا!!
- کراچی؛ باپ بیٹے کو اغوا اور لوٹ مار کے بعد زخمی کرکے پھینک دیا گیا
- لاہور سے نیوزی لینڈ بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- لاپتہ امریکی خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے برآمد
- زیادہ درجہ حرارت حمل کیلئے نقصان دہ قرار
- دو اے آئی روبوٹس کی آپسی چھیڑ چھاڑ وائرل
- کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
- آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
- غزہ کے اسکول پر اسرائیل کا حملہ؛ خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید
- کیوں نکالا بابراعظم کو؟
- مسافر ٹرینوں کے دروازے خراب، فیملیاں غیر محفوظ، چوری کی وارداتیں عام
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالرسے متجاوز
- معاشی آزادی کے لیے حکومتی حجم کم کرنا ضروری
- عدلیہ کے رویے میں تبدیلی کے باوجود آئینی عدالت کیوں ضروری
دوسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچرنمائش، ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کے معاہدے
کراچی: دوسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش ایک ارب 20کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے کاروباری معاہدوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، تین روزہ نمائش میں 75 ممالک سے 800 سے زائد خریداروں نے شرکت کی اور 500 سے زائد مصنوعات کی نمائش کی گئی۔
کراچی میں منعقدہ تین روزہ نمائش میں بین الاقوامی چین اسٹورز، خریداروں اور ایم این سیز نے نمائش کا دورہ کیا جہاں سب سے زیادہ شرکت چین سے ہوئی اور اس میں 150 سے زائد خریدار شامل تھے۔
غیر ملکی خریداروں اور نمائش کنندگان کے درمیان 7ہزار بی ٹو بی نیٹ ورکنگ اجلاس کے نتیجے میں چین، ملائیشیا، مصر، قازقستان، روس، سری لنکا، گیمبیا اور فرانس کی جانب سے چاول، پراسیسڈ فوڈ، سی فوڈ، کینو، آلو، دال، چنے، آم، کنفیکشنری، گوشت، خوراک اور مشروبات، مصالحے، اناج اور تیل کے بیج میں 36 سے زائد مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔
نمائش کے دوران سمندری خوراک کے شعبے میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان 35ملین ڈالر کے برآمدی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
ڈیری کے شعبے میں سرمایہ کاری اور بولینٹا، نیدرلینڈز سے آلو کے بیجوں میں سرمایہ کاری، چین سے ہوئییوان بیوریجز اینڈ فوڈ گروپ اور قطر سے میٹاس کی جانب سے متعدد ایم او یوز طے پائے۔
نمائش ٹی ڈی اے پی کی جانب سے گلوبل کوزین شو میں دنیا بھر کے کھانوں کے فن کاروں نے خاص طور پر پاکستانی اجزا سے تیار کردہ ان غیر معمولی پکوانوں کو تیار کیا۔
اختتامی روز تقریب میں چین، قبرص، تیونس، جنوبی افریقہ، ترکی، مالدیپ، سنگاپور، بحرین، آذربائیجان، رومانیہ، ملائیشیا، شمالی قبرص اور مصر سے تعلق رکھنے والے وفود کے علاوہ میڈیا کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف فوڈ بلاگر، پریزنٹر، فلم ساز اور پروڈیوسر مسٹر نادر کے نام سے مشہور ہوبرٹ سیپڈ نام بھی اس شو کا حصہ تھے۔
نمائش میں پاک چائنا ایگری انویسٹمنٹ کانفرنس اور پاک افریقہ انویسٹمنٹ کانفرنس بھی منعقد کی گئی، جس کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط کو فروغ دینا تھا۔
نمائش میں ایف پی سی سی آئی کے نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے غیرملکی ہم منصبوں اور تاجروں کے ساتھ مذاکرات کیے، دیگر ٹریڈ ایسوسی ایشنز نے بھی نمائش کے دوران غیر ملکی خریداروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔
آئیوری کوسٹ چیمبر، کینیا چیمبر آف کامرس، روسی وفد اور جرمنی چیمبر نے پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں، نمائش میں 13ریگولیٹری اتھارٹیز کے نمائندوں نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور ایس پی ایس اور قرنطینہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ اس تقریب کی افتتاحی تقریر میں وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے مقرر کردہ ہدف پورا کرنے میں 1.2ارب ڈالر کے متوقع برآمدی آرڈرز مدد دیں گے، مزید برآں دسمبر میں لاہور میں شیڈول فوڈ ایج مینوفیکچرنگ ویلیو ایڈیشن اور مشینی فارمنگ میں معاونت فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں حالیہ ترقی اور ترقی ملک میں اگلا سبز انقلاب لائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔