پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواتین انجینئرز نے 24 کلوواٹ کا سولر سسٹم نصب کر دیا

اسٹاف رپورٹر  اتوار 11 اگست 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی سے تربیت یافتہ سرٹیفائیڈ خاتون انجینئرز نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کراچی کے حسینی یتیم خانے کی چھت پر 24 کلو واٹ کا سولر سسٹم کامیابی سے نصب کر دیا ہے۔

اس سنگ میل کے حوالے سے حسینی یتیم خانہ کی چھت پر سولر پینلز اور سسٹم کے مکمل  پس منظر کے ساتھ تقریب ہوئی،این ای ڈی یونیورسٹی سے 28 خواتین انجینئرز کی تربیت ایک منصوبہ تھا جو داؤد گلوبل فاؤنڈیشن (ڈی جی ایف) کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے اور انڈسٹری میں شامل کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔

لیڈیز فنڈ انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ نے اس منصوبے کے نفاذ میں پارٹنر کے طور پر کام کیا، جس نے کے ایف ڈبلیو کے تعاون سے اس تربیت کو ڈیزائن کیا، ماڈیولز تیار کیے اور ان خواتین کو انٹرنز اور انسٹالرز کے طور پر شامل کیا۔

این ای ڈی یونیورسٹی میں “سولر روف انسٹالیشن” کی تربیت ڈاکٹر محسن امان نے دی، جو عالمی معیار کی تھی اور لیڈیز فنڈ انرجی نے یتیم خانہ کے لیے ایک اعلیٰ معیار کا سولر روف ڈیزائن کیا جس میں چھ لیتھیم بیٹریاں شامل تھیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی بلڈنگ کو سولرائز کرنے کے لیے داؤد گلوبل فاؤنڈیشن کو این ای ڈی یونیورسٹی میں 100 خواتین انجینئرز کی تربیت کے لیے زمین اور فنڈز فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔