امام مسجد نبوی کل بادشاہی مسجد لاہور میں نماز مغرب کی امامت کریں گے

محمد الیاس  اتوار 11 اگست 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

 لاہور: امام مسجد نبوی شریف مدینہ منورہ فضیلۃ الشیخ صلاح بن محمد البدیر کل بروز پیر بادشاہی مسجد لاہور میں نماز مغرب کی امامت فرمائیں گے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد نے اہلیان لاہور سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز مغرب بادشاہی مسجد میں ادا کریں۔

مولانا عبدالخبیر نے کہا کہ نماز مغرب کے بعد امام مسجد نبوی عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی اجتمائی دعا کروائیں گے۔

بادشاہی مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام الناس بادشاہی مسجد لاہور میں آنے کیلئے مولانا عبدالقادر آزاد (فورٹ روڈ لاہور) اور مینار پاکستان گیریٹر اقبال پارک اور آزادی چوک کا راستہ استعمال کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔